حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، حجت الاسلام والمسلمین سید علی اکبر حسینی نیشابوری کی تحریر کردہ کتاب “امر بالمعروف اور نہی از منکر” 112 صفحات پر مشتمل ہے جسے انتشارات دارالمبلغین نے شائع کیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق کتاب “امر بالمعروف اور نہی از منکر”پانچ عنوانات منجملہ قیام حضرت سید الشہداء علیہ السلام کی دو اہم تعلیمات، امر بالمعروف اور نہی از منکر کے بارے میں تین اہم نکات"، " امر بالمعروف اور نہی از منکر کے اہم ترین طریقے، امر بالمعروف اور نہی از منکر کے مؤثر ہونے کی روش اور "معروف یعنی نیکی کے زیادہ ہونے اور منکر یعنی برائی کے کم ہونے کے راہِ حل" پر مشتمل ہے۔
واضح رہے کہ یہ کتاب قرآن، احادیث، روایات و سیرت معصومین علیہم السلام، لوگوں کی مشکلات کو 50 سے زائد منابع کو استعمال کرتے ہوئے لکھی گئی ہے۔